اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسجد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ ایدھی کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کا نام فضل اور زخمی شخص کا نام سلمان ہے۔ جو ضلع پشین کے رہائشی بتائے جاتے ہیں تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲